ETV Bharat / state

سترہ برس کی لڑکی بھارتی سفیر مقرر

ماحولیاتی تحفظ سے متاثر اور اپنے ماحول کے حفاظت کے بارے میں پرعزم، سورت سے تعلق رکھنے والی 17 برس کی لڑکی کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام - ٹنزا ایکو جنریشن کے ذریعہ بھارتی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

سترہ برس لڑکی بھارتی سفیر مقرر
سترہ برس لڑکی بھارتی سفیر مقرر
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:32 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 12:41 PM IST

نومنتخب سفیر خوشی چندالیہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے آبائی شہر کے چاروں طرف ہرے بھرے علاقے کو جنگل میں تبدیل ہوتے دیکھ کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے راہیں تلاش کرنا شروع کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اور میرا اہل خانہ شہر کے نئے مکان میں منتقل ہوئے تو مجھے ہر طرف ہریالی نظر آتی تھی۔ میرے گھر کے قریب چیکو کے درخت پر کئی پرندے اپنا گھر بسا چکے تھے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ چاری چیزیں بدلتی گئیں جس کی وجہ سے مجھے کافی تقلیف ہوا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ محسوس کر رہی تھی کہ میری چھوٹی بہن قدرت کے حسن سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گی جیسا کہ میں نے اپنے بچپن میں کیا تھا اور اسی دوران میں نے اپنے ماحول کے حفاظت کے لیے راستے تلاش کیے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے 17 برس کی لڑکی کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام- ٹنزا اکو جنریشن کا سفیر بن گئی۔

خوشی کی والدہ نے بتایا کہ 'مجھے بہت فخر ہے کہ خوشی کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔'

Last Updated : Sep 23, 2020, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.