ریاست کی صحت سکریٹری ایسوسی ایٹ کمشنر جینتی روی نے آج بتایا کہ ریاست احمدآباد کے گیارہ سمیت کل 16 نئے معاملے سامنے آنے سے ریاست میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 144 ہوگئی ہے۔
احمد آباد میں 11، سورت، مهیسانا اور پاٹن میں ایک ایک جبکہ بڑودہ میں دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے تین افراد نے دہلی کا سفر کیا تھا۔ فی الحال دو احمد آباد اور ایک مهیسانا میں ہیں۔ چھ افراد نے راجستھان کا سفر کیا تھا جو اب احمد آباد میں ہیں جبکہ سات مقامی لوگ ہیں۔
روی نے بتایا کہ ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد کل تک 11 ہو گئی تھی اور ہسپتال میں داخل لوگوں میں سے ٹھیک ہونے کے بعد 21 کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ آج وینٹی لیٹر پر دو مریض ہیں اور 110 لوگوں کی حالت مستحکم ہے۔