پولیس نے بتایا ہے کہ کرونا انفیکشن سے متاثر قیدی کے رابطہ میں آنے کے بعد کرونا جانچ میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک قیدی میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
قیدی کا سول اسپتال میں اورپولس اہلکاروں کا سمرس ہاسٹل کے کووڈ سینٹر میں علاج کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے چھ مئی کو سابرمتی سینٹرل جیل کے کرونا سے متاثر دو پولس اہلکاروں کو نگر نگم کے سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی)اسپتال میں جبکہ کرونا سے متاثر چار قیدیوں کو اسی دن اور پانچ قیدیوں کو یکم مئی کو اور دو قیدیوں کو 28 اپریل کو سول لائن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔