گجرات میں شدید بارش کی وجہ سے نرمدا ڈیم کے 11 دروازے کھول دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیم کے اطراف کے علاقے زیر آب ہوگئے ہیں، پہلی بار نرمدا ڈیم کی سطح آب کو 131 میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیوڑیا کالونی میں نرمدا کے قریب سروور ڈیم میں پانی کی سطح جمعہ کے روز 131 میٹر تک بڑھ گئی، جو گذشتہ دو برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ پچھلے 15 دنوں سے یہاں کے آبی ذخائر والے علاقوں میں شدید بارش کے بعد سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اسی ماہ میں ، سردار سروور ڈیم کی آبی سطح 111.30 میٹر تھی اور پانی کا ذخیرہ موجودہ ذخائر کا نصف حصہ تھا۔