ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 1120 نئے معاملوں کی تصدیق - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1120 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1387 ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1120 نئے معاملوں کی تصدیق

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:46 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے، وہیں ساتھ میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1120 نئے معاملوں کی تصدیق
گجرات میں کورونا کے 1120 نئے معاملوں کی تصدیق

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4182 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل دو لاکھ 28 ہزار 803 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد دو لاکھ 11 ہزار 603 پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1387 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13 ہزار 18 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 63 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ وہیں 12 ہزار 955 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 87 لاکھ 25 ہزار 383 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 239، سورت میں 146، بڑودہ میں 110، گاندھی نگر میں 34، بھاونگر میں 13، بناس کانٹھا میں 13، راجکوٹ میں 102، سریندر نگر میں 31، پاٹن میں 9، امریلی میں 17، جام نگر میں 21، مہسانہ میں 47، کچھ میں 17 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.