ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1112 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 3600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3676 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں اب تک کل ایک لاکھ 65 ہزار 233 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 572 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1264 مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13985 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 13916 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 56 لاکھ 38 ہزار 392 ٹیسٹ ہوے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کورونا کے 1136 نئے کیسز
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 169، احمدآباد میں 166، وڈودرا میں 80، گاندھی نگر میں 20، بھاونگر میں 3 بناس کانٹھامیں 23 راجکوٹ میں 69، سریندر نگر میں 21، پاٹن میں 21، امریلی میں 18، جام نگر میں37، اور مہسانہ میں 37 کچھ میں 18 معاملے درج ہوئے ہیں۔