وڈودرا: انڈین نیشنل اوپن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 106 سالہ "دادی" نے اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ چرخی دادری کی رمابائی نے 100 میٹر کی دوڈ میں میں گولڈ میڈل جیت کر ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ 106-year-old grandmother won the gold medal

اطلاعات کے مطابق 106 سالہ دادی رمابائی نے پہلی انڈین نیشنل اوپن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے گزشتہ روز منجل پور اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں، جہاں پہلے سے موجود وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے 100 میٹر کی دوڑ جیت کر سب کو حیران کردیا۔

اس قومی ٹورنامنٹ میں ہریانہ کی 106 سالہ رمابائی چرخی دادری اور ان کی پوتی کے علاوہ ملک بھر سے 1,440 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران دادی رما بائی نے 100 میٹر کی دوڑ جیت کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا جب کہ ان کی پوتی شرمیلا سانگوان 3000 میٹر کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ 106-year-old grandmother won the gold medal

106 سالہ دادی پچھلے 12 مہینوں سے بلا روک ٹوک دوڑ رہی تھیں اور وہ قومی، بین الاقوامی دونوں مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی تھیں۔ دادی کی جیت پر پوتی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا خاندان کھیلوں سے محبت کرتا ہے اور ملک بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتا ہے، میری دادی سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔"

مزید پڑھیں:
وہیں ہرش سنگھوی نے کہا کہ پی ایم مودی کی رہنمائی میں 2010 میں کھیل مہاکمبھ کی شروعات کی گئی تھی جس کے تحت اب دیہی علاقوں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ہرش سنگھوی نے کہا کہ دوسری جانب کھیلو انڈیا نے اب کھلاڑیوں کو قومی سطح تک رسائی دی ہے۔ ہم کھیلوں کی ایک نئی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں تاکہ ہر ممکنہ کھلاڑیوں کو ان کے کھیلوں کے کیریئر کو ترقی دینے کا مناسب موقع فراہم کیا جاسکے۔