گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملے روزانہ ایک ہزار سے زائد درج کیے جا رہے ہیں۔ تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1052 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم اس دوران 22 افراد کورونا کی وجہ سے اس ہلاک ہوئے ہیں نیز 1015 لوگوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی احمد آباد میں کورونا کے معاملے شروعات سے ہی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے تھا۔ جو اب آہستہ آہستہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے تو دوسری جانب سورت میں کورونا معاملے میں بھی اضافہ ہو ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں جب سے ان لاک شروع ہوا ہے تب سے کورونا وائرس کے کیسز میں ہر روز ریکارڈ توڑ اضافہ ہو رہا ہے اور اب ہر دن ایک ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن پر مسلم سماجی کارکن کا ردعمل
ایسے میں کورونا کی وجہ سے سورت میں لوگوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور کورونا کی وجہ سے سورت میں تمام نجی بسوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
وہیں اب گجرات میں کورونا کی کل تعداد 57 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے جبکہ گجرات میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 13146 ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، دیکھیں اعداد و شمار۔
- سور ت میں258
- احمدآباد میں 184
- وڈودرا میں 96
- گاندھی نگر میں 34
- بھاؤنگر میں 33
- بناس کانٹھا میں 19
- راج کوٹ میں 74
- سریندر نگر میں 30
- پاٹن میں 27
- امریلی میں 22 معاملے درج ہوئے ہیں۔