ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1010 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ جہاں کورونا مریضوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کورونا سے شفایاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1010 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1010 نئے معاملے
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 10:52 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید 7 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4234 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1010 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 235299 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 219125 پر پہنچ گئی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1190 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 12127 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے جہاں 63 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 122064 افراد کی حالت مستحکم ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8999087 کیسز درج ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں20، سورت میں 13، وڈودرا میں 115، گاندھی نگر میں 21، بھاؤنگر میں 16، بناس کانٹھا میں 16، راجکوٹ میں 80، سریندر نگر میں 11، پاٹن میں 12، امریلی میں 9، جام نگر میں 19، مہسانہ میں 28، جب کہ کَچھ میں 17 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.