پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے فہم گاؤں کا پہلے محاصرہ کیا اور پھر گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق شمالی قصبہ سوپور میں بھی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
گذشتہ دنوں دو عسکریت پسندوں کو تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا۔ وہیں آج الصبح فورسز نے متعدد نوجوانوں کو پتھربازی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔