گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے خلہ ملہ علاقے میں نوجوانوں نے سرپنچ کے ساتھ مل کر بھنگ کو تباہ کیا۔ Cannabis Destroyed in Ganderbal۔ گاندربل میں اگرچہ پولیس اور محکمہ ایکسائز نے کئی جگہوں پر بھنگ کو تباہ کرکے علاقے کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو راحت دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وہیں خلہ ملہ علاقے کے سرپنچ نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر اپنے علاقے میں پیدا ہوئی بھنگ کو ختم کرنے کا کام شروع کیا ہے اور اس کے لیے کئی کٹر کام پر لگائے گئے ہیں۔ یہ کارروائی علاقے کے سرپنچ کی ہدایت پر نوجوانوں نے شروع کی ہے۔ sarpanch destroyed hemp in ganderbal
واضح رہے کہ پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے اسے پہلے بھی کئی علاقوں میں بھنگ کو تباہ کیا ہے۔ علاقہ کے عام لوگوں نے سرپنچ کے اس کارروائی کو سراہا ہے ۔ علاقے کے سرپنچ نے کمیونٹی کے ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ممنوعہ اشیاء کی کاشت کے حوالے سے کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی فروخت اور ممنوعہ اشیاء کی کاشت میں ملوث پائے جانے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بروقت بچایا جا سکے۔
متعلقہ سرپنچ ارشاد احمد نے کہا کہ 'میں گاندربل کے تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر واقعی ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بچانا ہے تو ہمیں چاہیے صویرے اٹھ کر ہاتھ میں چھڈی لے کر اپنے گھر یا گلی کوچوں میں موجود اس بھنگ کو صاف کرنا چاہیے، تاکہ ہمیں اسے آزادی ملے اور ہمارے لئے سب سے بڑی آزادی یہی ہوگی۔
واضح رہے کہ جزشتہ دوروز قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ ایسائز کی ٹیم نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے جنگلی بھانگ کو تباہ کیا۔ Wild Bhang Destroyed in Barsoo Ganderbalحکام کی جانب سے بھنگ کی کاشت کے خلاف کی گئی کارروائی کی مقامی باشندوں نے کافی سراہنا کی۔ مقامی باشندوں نے بھی بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے میں حکام کا تعاون کیا۔
پولیس اور محکمہ ایسائز کی جانب سے اس سے قبل بھی ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بھنگ، پوست کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔ بارسو علاقے میں خود رو بھنگ کی کاشت کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نجی و گورنمنٹ اسکول کے نزدیک کئی کنال پر اُگ آئی بھنگ کو تباہ کیا گیا۔ Police excise Dept Action Against Wild Bhang in Ganderbal
گاندربل پولیس نے عوام سے منشیات کی کاشت یا کاروبار سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس/ضلع انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی کاشت یا کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Wild Bhang Destroyed in Ganderbal: گاندربل میں جنگلی بھانگ کو تباہ کیا گیا