ETV Bharat / state

گاندربل: پالی ٹیکنک کالج میں عالمی یوم ذہنی صحت کی نسبت سے تقریب منعقد

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 1:21 PM IST

موجودہ دور میں بچوں کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے اور ذہنی صحت کا خیال رکھنے پر زور دینے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ عالمی وبا کے پیش نظر طلبہ کافی عرصے سے گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

پالی تکنیک کالج گاندربل میں عالمی یوم ذہنی صحت کی نسبت سے تقریب منعقد

ضلع گاندربل کے پالی ٹیکنک کالج میں عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ گاندربل کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں مدعو کیے گئے ماہرین نے ذہنی امراض و ذہنی صحت کے حوالے سے مقالات پڑھے۔

تقریب میں محکمۂ صحت کے افسران اور پالی ٹیکنک کالج گاندربل کے عملہ سمیت طلبا نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ ’’اس دن کے حوالے سے کافی کچھ کہا، سنا اور لکھا جاتا ہے تاہم اصل مقصد عوام خصوصاً بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا مقصود ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے اور ذہنی صحت کا خیال رکھنے پر زور دینے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ عالمی وبا کے پیش نظر طلبہ کافی عرصے سے گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

طلبہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.