ETV Bharat / state

گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد

ضلع گاندربل میں منعقدہ بلاک دیوس کے موقع پر اے ڈی سی نے پی آر آئیز کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سبھی مسائل کا فوری طور ازالہ کیا جائے گا۔

گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد
گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 7:58 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد

بلاک دیوس میں صفا پورہ کے سرپنچوں اور پنچوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو بنیادی ضروریات بالخصوص پانی کی فراہمی میں بہتری، سڑکوں کی مرمت، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، خراب بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئیز کی جانب سے بیان کیے گئے مسائل کو سننے کے بعد کہا کہ ’’بلاک دیوس کے انعقاد کا اصل مقصد عوام تک پہنچنا اور ان کی شکایات اور مسائل دور کرکے انہیں راحت پہنچانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: گاندربل: نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت وباجری نکالنے میں ریت مافیا مصروف

انہوں نے پی آر آئیز کو یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لاکر انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں داخل سبھی مسائل کا فوری طور ازالہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.