ETV Bharat / state

Water Crisis In Ganderbal: صفاپورہ بٹہ پورہ میں پینے کا پانی فراہم نہ ہونے پر عوام پریشان - حکومت سے پانی فراہم کرانے کا مطالبہ

گاندربل میں واقع بٹہ پورہ علاقے میں پانی کی شدید قلت Water Crisis In Ganderbal ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی قلت کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

صفاپورہ بٹہ پورہ میں پینے کا پانی فراہم نہ ہونے پر عوام پریشان

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 2:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بٹہ پورہ علاقے میں پانی کی شدید قلت Water Crisis In Ganderbal ہے، اس سلسلے میں لوگوں نے کہا کہ اگر چہ سرکار کی جانب سے گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچانے کے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں جبکہ حال ہی میں مرکزی سرکاری کی طرف سے ایک سروے کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں ضلع گاندربل اور سرینگر دو ایسے اضلاع ہیں جہاں گھر میں نل پہنچا دیا گیا ہے۔

صفاپورہ بٹہ پورہ میں پینے کا پانی فراہم نہ ہونے پر عوام پریشان

اس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دعویٰ بالکل صحیح ہے کہ ہر گھر میں نل پہنچایا گیا ہے لیکن ان نلوں میں پانی نہ آنے پر سرکار کے دعوے کی پول کھول رہی ہے۔

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا کہ سال 2007 میں گاندربل کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور تب سے یہ علاقہ گاندربل کے ساتھ ہے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جن کے پاس جل شکتی ڈویژن گاندربل کی جانب سے پانی کا بل بھی آتا ہے اور جل شکتی ڈویژن سمبل کا بھی بل آتا ہے جو ڈویژن اس وقت بانڈی پورہ کے ساتھ ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برس سے ٹیوب ویل کے ذریعے پینے کے لیے پانی اور نہانے کے علاوہ دیگر ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ ہم ایل جی حکومت اور ضلع انتظامیہ گاندربل سے اپیل کرتے ہیں کہ صاف پانی مہیا کرایا جائے تاکہ دور دراز سے پانی لانے بچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.