ETV Bharat / state

ضلع گاندربل میں ٹاپ کرنے والی طالبہ۔۔۔ - کشمیر میں امتحانات کے نتائج

16 سالہ طالب علم تبسم گلزار نے دسویں جماعت میں سو فیصد نمبرات کے ساتھ امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تبسم کی کامیابی پر علاقہ کے لوگوں، اسکول کے عملہ اور والدین نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ضلع گاندربل میں ٹاپ کرنے والی تبسم گلزار

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 7:27 PM IST

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان میں وادی کشمیر کے متعدد طلبا و طالبات نے شاندار کامیبابی حاصل کر کے اپنا، اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

ضلع گاندربل میں ٹاپ کرنے والی تبسم گلزار
ضلع گاندربل کے واتل باغ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ طالبہ تبسم گلزار دختر گلزار احمد شیخ نے 100٪ نمبرات کے ساتھ امتیازی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے اسکول کا بلکہ اپنے علاقے اور والدین کا بھی نام روشن کیا ہے۔

اس دوران مذکورہ طالبہ کی کامیابی پر مقامی لوگوں، اسکول عملے اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تبسم گلزار نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شُکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی کا سہرا گھر والوں اور استادوں کو جاتا جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امتحان کے لیے ٹائم ٹیبل بنایا اور میں روزانہ 8-9 گھنٹے پڑھتی تھی اور دن میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے سوتی تھی۔

'بین الاقوامی سطح پر گلمرگ سرمائی کھیلوں کا مرکز ہوگا'

تبسم کے والد گلزار احمد شیخ نے بتایا میں اکثر گھر سے باہر رہتا ہوں۔ جب بھی میں گھر واپس آتا تھا تو اپنی بیٹی سے اسٹڈی کے بارے میں پوچھتا اور خود بھی اس کو پڑھاتا تھا۔ آج میں بہت خوش ہوں کہ میری بیٹی نے ٹاپ کیا ہے۔ وطلر پبلک سکول انتظامیہ نے ان کے گھر آکر انہیں مبارکباد پیش کی کی۔ پرنسپل نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کے بعد والدین کی محنت تھی جس کی وجہ سے بچی نے ٹاپ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.