ETV Bharat / state

Unavailability of Drinking Water: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے پَتی شالہ بَگ کے رہائشی پریشان

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 1:53 PM IST

ضلع گاندربل کے پَتی شالہ بَگ کے لوگوں نے پینے کے صاف پانی کو لے کر محکمۂ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ Unavailability of Drinking Water in Ganderbal

پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے پتی شالہ بگ کے رہائشی پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے پَتی شالہ بَگ علاقے کے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر محکمۂ جل شکتی کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران پَتی شالہ بَگ کے لوگو ں نے بتایا کہ 'وہ رمضان کے مہینے میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاندربل کے پتی شالہ بگ کی خواتین کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ چار مہینے سے وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں دریا سے پانی لانا پڑتا ہے یا پھر ٹیوب ویل کا گندا پانی پینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم بیمار ہو رہے ہیں۔ Unavailability of Drinking Water in Ganderbal

اس دوران ایک طالبہ فاطمہ نے بتایا کہ 'مجھے پڑھائی چھوڑ کر پہلے دریا سے پانی لانا پڑتا ہے اس میں بھی بہت گندگی ہوتی ہے اور ٹیوب ویل کا پانی پینے کے لائق نہیں ہوتا ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ سحری اور افطار کے وقت وہ پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں تاہم وہ مقامی ندی نالوں سے گندہ پانی حاصل کرنے کے لیے مجبور ہیں اور اسی پانی سے افطار کے قت اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ Drinking Water issue in Ganderbal

اس تعلق سے سرپنچ منظور احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ 'وہ کئی بار اعلیٰ حکام کی نوٹس میں اس معاملے کو لا چکے ہیں لیکن وہ اس معاملہ پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ سے مذکورہ علاقہ میں صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں جب متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں پتہ چلا ہے کہ ان کا تبادلہ حال میں عمل میں لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.