ETV Bharat / state

گاندربل میں انڈر 14 دوستانہ خواتین ہاکی میچ کا انعقاد - ریاست پنجاب

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مقامی ہاکی ٹیم اور کھالسا ہاکی ٹیم (امرتسر) کے مابین دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

گاندربل میں انڈر 14 دوستانہ خواتین ہاکی میچ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 2:02 PM IST

مانسبل سیکٹر کے زیر اہتمام ’’کھیلو انڈیا‘‘ مہم کے تحت ضلع گاندربل میں قومی سطح کی انڈر 14خواتین ہاکی ٹیم اور جموں کشمیر خواتین ہاکی ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ منعقد کیا گیا۔

گاندربل میں انڈر 14 دوستانہ خواتین ہاکی میچ کا انعقاد

ریاست پنجاب کے امرتسر شہر سے آئی قومی سطح کی خواتین ہاکی ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کے اختتام کے بعد مقامی کھلاڑیوں نے بتایا کہ ’’کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تاہم کھیل کے میدان، سپورٹ، کوچز کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کی بہتر تربیت نہیں ہو پاتی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کی اگر بہتر کوچنگ کے جائے تو وہ بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے بآسانی قومی سطح پر نمائندگی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: ناگبل کے النور ڈائلیسس سینٹر میں آتشزدگی

وہیں، کھالسا ہاکی ٹیم (امرتسر)، پنجاب سے وابستہ کھلاڑیوں نے یہاں کے موسم، لوگوں اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر یہاں کے کھلاڑیوں کو بہتر سامان، میدان اور کوچز فراہم کیے جائیں گے تو وہ بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.