جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعرات کو آگ لگنے سے دو گئو شالوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران کسی طرح گئو شالوں میں موجود مویشیوں کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ گاندربل کے علاقے گنڈ رحمان میں پیش آیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد آگ پر جزوی طور پر قابو پالیا گیا۔ Fire Damages Cow Sheds at Ganderbal
اس معاملے پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے علاقے گنڈ رحمان میں دو گئو خانوں میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گئو خانے غلام نبی لون اور عبدالمجید لون کے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد آگ پر جزوی طور پر قابو پالیا تاہم دونوں گئو خانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس آگ کی واردات میں گئو خانوں میں موجود مویشیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ Two Cowsheds Damaged in Ganderbal Blaze
یہ بھی پڑھیں: Massive Fire in Pampore: آگ کی ہولناک واردات میں تین گئو شالے خاکستر