ان دو افراد کی موت کے ساتھ ہی گاندربل میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
یہ تمام اموات مارچ 2020 میں ہوئی ہیں۔ دونوں افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں کووڈ قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کی گئی۔
جبکہ میت کی تدفین ان کے چند رشتہ داروں نے PPE کٹ پہن کر انجام دی۔ اس دوران فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے میونسپل کونسل گاندربل کے ملازمین نے دودرہامہ کی جامع مسجد، قبرستان اور سوگوران کی رہائش گاہ کے علاوہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں بھی مکمل فیو مگیشن کرکے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کا عمل پورا کیا۔