ETV Bharat / state

سیاحتی مقام سونہ مرگ کی سیر کیلئے سیاح بیتاب - گلمرگ، پہلگام گگن گیر

سونہ مرگ میں برفباری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بیروزگار ہوجاتے ہیں۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ کی سیر کیلئے سیاح بیتاب

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:02 PM IST

وادی کشمیر میں حالیہ برف باری کے بعد اب موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ان دنوں سیاحوں کی چہل پہل سے مقامی عوام اور ہوٹل مالکان کے چہروں پر مسکراہت دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

ان دنوں گلمرگ، پہلگام اور گگن گیر میں سیاح برفیلے پہاڑوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ ان دنوں وادی کا رخ کر رہے ہیں اور دنیا کی اس جنت کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ کی سیر کیلئے سیاح بیتاب

ملک بھر سے کئی سیاہ سونہ مرگ آئے ہوئے ہیں۔ ممبئی سے آئی ایک سیاہ پرینکا نے کہا 'میں پہلی بار کشمیر آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت ہی ملنسار ہیں اور ہر موڑ پر آپ کی مدد کرتے ہیں'۔

وہیں، مدھیہ پردیش سے آئے محمد سمیع نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ ہر فرد کو زندگی میں 10 بار نہیں تو ایک بار کشمیر ضرور آنا چاہیے، یہ بہت ہی خوبصورت مقام ہے'۔

سونہ مرگ میں برفباری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بیروزگار ہو جاتے ہیں۔

سیاحت سے روزگار چلانے والے مقامی نوجوان جاوید احمد نے بتایا '5 اگست کے بعد لاک ڈاون اور کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی شعبے پر بہت برا اثر پڑا جس کی وجہ سے ہمارا روزگار ہم سے چھن گیا اور پچھلے دو سالوں میں امرناتھ یاترا بھی نہیں ہوئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال

اس دوران ہوٹل مالکان نے ضلع و گورنر انتظامیہ سے اپیل کی جلد از جلد سونہ مرگ کی سڑک آمدورفت کے لیے بحال کی جائے تاکہ مقامی گھوڑے والے اور دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمارا روزگار چل سکے'۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے اور پھر کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاون کے باعث سیاحتی شعبہ کافی متاثر ہوا۔ تقریباً 19 ماہ کے بعد اب سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں اور سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد کو امید ہے کہ اب ان کے اچھے دن پھر لوٹ آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.