ETV Bharat / state

Timber Smugglers in Ganderbal: گاندربل کے سندھ فارسٹ رینج میں جنگل اسمگلروں نے مچائی لوٹ

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 11:01 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سندھ جنگل رینج کے نجون اکہال کے کمپارٹمنٹ نمبر 4 میں جنگل اسمگلروں نے سرسبز درختوں کو کاٹ کر جنگلات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں اسمگلروں نے متعدد سر سبز پیڑوں کو کاٹ لیا۔Timber Smugglers In Ganderbal

timber-smugglers-loot-sindH-range-forest-division-in-ganderbal
گاندربل کے سندھ فارسٹ رینج میں جنگل اسمگلروں نے مچائی لوٹ

گاندربل: جہاں ایک طرف پچھلے کئ مہینوں سے ہر گاؤں ہریالی پروگرام کے تحت شجر کاری مہم عروج پر ہے وہیں دوسری طرف گاندربل میں موجود سر سبز جنگلات کو بے دریغ کٹائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ رینج کے نجون اکہال کے کمپارٹمنٹ 4 میں جنگل سمگلروں نے سر سبز درختوں کو کاٹ کر جنگلات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنگل اسمگلر بغیر کسی خوف و ڈر کے ان جنگلات سے درختوں کو کاٹ کر اس کی چرائی کر کے دوسرے علاقوں میں منہ مانگی داموں پر فروخت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ ان جنگلات کی حفاظت پر محکمہ جنگلات اور فارسٹ پروٹکشن فورس کا عملہ تعینات ہے تاہم وہ خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ رینج کے جنگلات کو لوٹنے سے بچانے کے لیے اقدام کریں۔ اس دوران ڈی ایف او سندھ ڈویژن اویس احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس سال محکمے نے ہر گاؤں ہریالی کے تحت ایک لاکھ اسی ہزار پودے گاندربل کے مختلف علاقوں میں لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جنگل اسمگروں کی جانب سے پیڑ کاٹنے پر ڈی ایف او سندھ اویس احمد نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ اسمگلروں نے کمپارٹمنٹ نمبر چار میں نقصان کیا ہے جس کا محکمے نے جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمے کی یہی کوشش ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہون گے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.