گاندربل: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سبز سونے کی اسمگلنگ سے متعلق موصول ہوئی ایک خفیہ اطلاع کے بعد گاندربل پولیس نے ضلع کے گیراج علاقے میں خصوصی ناکہ قائم کیا۔ گاندربل پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک لوڈ کیرئیر زیر رجسٹریشن نمبر JK16B-5822 کو ضبط کیا جو غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جنگلاتی لکڑی لے جا رہا تھا۔ Ganderbal Timber Smuggler Arrested
گاندربل پولیس نے ملزم قیصر احمد خان ساکنہ بدر کنڈ، گاندربل کو گرفتار کرکے کر اسمگل کی جا رہی قریب 27 مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ غیر قانونی طور پر حاصل شدہ عمارتی لکڑی کو کئی مقامات پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔Timber Smuggling Ganderbal
اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 279/2022، U/S 379 IPC، 26 فاریسٹ ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ گاندربل میں درج کیا گیا اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ گاندربل پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں بھی متوقع ہے۔ گاندربل پولیس نے لکڑی کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا ہے وہیں عوام سے سبز سونے سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔