ETV Bharat / state

سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال - etv bharat

بنگلور سے آئی ہوئی ایک خاتون سیاح سُکنیا نے کہا کہ سونہ مرگ زمین پر جنت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا یہاں جو احساس انسان کو ہوتا ہے وہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:45 PM IST

کشمیر میں تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں آضافہ ہو گیا ہے۔ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جہاں ہوٹلوں میں مارچ تک بکنگ ہو گئی ہے وہیں سونہ مرگ میں بھی ان دنوں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سونہ مرگ آئے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی۔ ان میں سے بیشتر سیاح یہاں پہلی بار آئے ہیں۔

سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال

بنگلور سے آئی ہوئی ایک خاتون سیاح سُکنیا نے کہا کہ سونہ مرگ زمین پر جنت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا یہاں جو احساس انسان کو ہوتا ہے وہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

میسور سے ائی ہوئی ایک خاتون سیاح موما دنیش کا کہنا تھا کہ کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھ رہی ہوں جو بہترین احساس ہے۔

واضح رہے 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن نے رہی سہی کثر نکال دی اور سیاحت کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا۔

اس کی ایک کڑی میں حکومت نے بالی ووڈ اداکاروں کو کشمیر مدعو کیا تھا اور بیرون ریاست روڈ شو بھی کئے جا رہے ہیں۔

2021 میں ٹوریزم سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے اور کشمیر میں ایک بار پھر رونقیں بحال ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.