ETV Bharat / state

Teacher Beats 5 year old Student: ٹیچر کے ہاتھوں مبینہ پٹائی کے بعد پانچ سالہ طالب علم ہسپتال میں داخل

سہ پورہ، گاندربل میں ایک طالب علم کے گھر والوں نے کم عمر بچے کی مبینہ طور پر پٹائی کرنے والے استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 7:21 PM IST

ٹیچر کے ہاتھوں، مبینہ طور، پانچ سالہ طالب علم کی پٹائی

ٹیچر کے ہاتھوں مبینہ پٹائی کے بعد پانچ سالہ طالب علم ہسپتال میں داخل

گاندربل (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سہ پورہ علاقے میں قائم ایک اسکول کے ٹیچر نے مبینہ طور ایک پانچ سالہ طالب کی پٹائی کرکے اسے لہو لہان کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طالب کی پٹائی کرنے کے بعد ٹیچر موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم واقعے کی خبر موصول ہوتے ہی طالب علم کے اہل خانہ فوری طور پر اسکول پہنچے اور کم عمر بچے کو ضلع اسپتال گاندربل پہنچایا۔

اہل خانہ کے مطابق کم عمر بچے کے سر سے کافی خون بہہ گیا تھا اور گہرے زخم کی مرہم پٹی کے لیے ڈاکٹروں کو بچے کے سر پر سات ٹانکے لگانے پڑے۔ اس صورتحال کے پیش نظر صحافیوں نے اسکول کا رخ کیا تاہم اسکول انتظامیہ نے نہ صرف عکس بندی سے منع کیا بلکہ صحافیوں کے ساتھ غیر مناسب زبان میں گفتگو کی اور اس کسی بھی کم عمر بچے کی مار پیٹ کے واقعے سے صاف انکار کر دیا۔

ادھر، اس حوالہ سے جب میڈیا نمائندوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر، گاندربل، ماجد کوہلی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کسی واقعے کا انہیں عمل نہیں ہے تاہم اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا ہے تو اس ضمن میں قانونی کارروائی انجام دی جائے گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ وہ معاملے کی تحقیق کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیں گے اور کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی اسکول اور استاد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔ دریں اثناء، کم عمر طالب علم کے اہل خانہ نے استاد کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Dalit Student Beaten By Teacher ٹیچر کی پٹائی سے دلت طالب علم کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.