ETV Bharat / state

انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے: غلام نبی آزاد

کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات بہت جلد منعقد ہونے چاہئے تاہم اس سے قبل ریاستی درجہ بحال کرکے یہاں کی زمین اور نوکریوں کے تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے جو دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت چھینے گئے تھے۔

انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے: غلام نبی آزاد
انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے: غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:29 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد منگل کی صبح دہلی سے سرینگر پہنچتے ہی وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ماتا کھیر بھوانی مندر پہنچے جہاں ان کی راہل گاندھی کے ساتھ پہلے ہی ملاقات طے تھی تاہم غلام نبی آزاد وہاں دیر سے پہنچنے اور راہل گاندھی درگاہ حضرت بل کے لئے روانہ ہوچکے تھے۔

انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے: غلام نبی آزاد

ضلع گاندربل میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن ہونے چاہئے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ تاہم انہوں نے ریاستی درجہ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کافی کچھ بدلا ہے، یہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے انتخابات ناگزیر ہیں، تاہم ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی انتخابات منعقد ہونے چاہئے۔‘‘

انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی واپستی کے حوالے سے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

غلام نبی آزاد نے دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے کہا کہ ’’دفعہ 370سے یہاں کی زمین اور نوکریوں کو تحفظ فراہم تھا، خصوصی درجہ چھینے جانے کے بعد اور انتخابات سے پہلے یہاں کی زمین اور نوکریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سرینگر کے دو روزہ دورے پر ہیں، اور منگل کی صبح انہوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی مندر کے بعد درگاہ حضرت بل میں حاضری دی، جس کے بعد راہل گاندھی نے سرینگر میں پارٹی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کانگریس کارکنان سے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.