ETV Bharat / state

گاندربل میں خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز - کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ

فوج کی جانب سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں خواتین کے لیے اسٹیٹ لیول کرکٹ چیمپین شپ کا آغاز کیا گیا۔

گاندربل میں خواتین کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 7:09 PM IST

گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گاڈورہ، گاندربل کے کرکٹ اسٹیڈیم میں فوج کی 5 راشٹریہ رائفلز نے خواتین کے لیے اسٹیٹ لیول ’’ویمن کرکٹ چیمپین شپ‘‘ کا انعقاد کیا۔

گاندربل میں خواتین کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز

چمپئن شپ میں وادی کشمیر کی کُل آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ناک آؤٹ بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی گاندربل کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران اور مہمانوں نے خطاب کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خواتین کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔

افتتاحی میچ گاندربل اور کپوارہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ وہیں اس دوران میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام طور پر لڑکوں کے لیے ہی ٹورنامنٹس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے، تاہم اس طرح کی چیمپئن شپ سے خواتین کو بھی اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع فراہم ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.