گاندربل: جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع گاندربل کے طلبا کو ہفتہ بھر بھارت درشن ٹور-2022 کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس ٹور کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے کیا ہے اور تمام بورڈنگ اور قیام کی سہولیات، آنے اور جانے والے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر تمام لاجسٹک سہولیات ٹور کرنے والے طلبا کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ Nikhil Borkar Flagged off The Students for Bharat Darshan Tour
ضلع پولیس لائن گاندربل میں فلیگ آف تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورکر کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل گاندربل مظفر جان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی گاندربل نے ضلع گاندربل کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درشن ٹور کا بنیادی مقصد ضلع کے نوجوان طلبا کو بھارت کی یکجہتی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخی مقامات اور عجائبات کا دورہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں اور کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے دلچسپ سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور دیگر مشہور جگہوں، صنعتی اکائیوں وغیرہ سے روشناس کرائیں۔ ان میں ملک کی عظمت کو سمیٹنا اور موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا اور ٹور کے دوران زندگی کی یادیں اکٹھی کرنا، اس کے علاوہ ان کے لیے ایک پرلطف، محفوظ اور زندگی بدل دینے والے ٹور کی خواہش کی۔
دورے کے دوران طلباء نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کریں گے۔ جس میں مختلف تاریخی مقامات، یادگاروں اور پارکوں کا دورہ بھی شامل ہے۔ سیر کرنے والے طلباء کو رہائش اور سیر و تفریح کے لیے اے سی ہوٹل اور اے سی کوچ فراہم کیے جائیں گے۔ تمام طلباء کو ایک کٹ بھی دی گئی ہے جس میں ایک حسب ضرورت ٹریک سوٹ، جوتوں کا ایک جوڑا، ایک ٹوپی اور ایک کیری بیگ ہے۔ اس گروپ کی مدد ایک گائیڈ کرے گا۔ والدین اور سیر کرنے والے طلباء نے گاندربل پولس کی طرف سے اس طرح کے پرکشش اقدام کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور گاندربل پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ملک کے مشہور شہروں کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا ۔