ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Ganderbal: گاندربل کے دگنیبل میں مفت طبی کیمپ

سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایس ایس بی 13 بٹالین نے گورنمنٹ مڈل اسکول دگنیبل میں مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں لوگوں کو مفت طبی مشورے اور مویشیوں کے لیے مفت ادویات دی گئیں ہیں۔ Free Medical Camp in Ganderbal

ssb-13-battalion-organised-free-medical-camp-in-dignibal-ganderbal
ایس ایس بی نے گاندربل کے دگنیبل میں مفت کیمپ کا انعقاد کیا
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 8:57 PM IST

گاندربل: ایس ایس بی 13 بٹالین نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ مڈل اسکول دگنیبل میں مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں مقامی لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا جنہوں نے مفت طبی مشورے اور مویشیوں کے لیے مفت ادویات حاصل کیے۔ Free Medical Camp in Ganderbal

ایس ایس بی نے گاندربل کے دگنیبل میں مفت کیمپ کا انعقاد کیا

اس دوران کمانڈنٹ 13 بٹالین ایس ایس بی کمل کانت نے گورنمنٹ مڈل اسکول دگنیبل کے طلبہ میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری اشیاء تقسیم کیں اور ہیلتھ کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقے میں شادی کی تقریب اور دیگر تقریبات کے لیے سٹیل کے برتنوں کا سامان بھی پنچایت کمیٹی کے حوالے کیا۔موصوف افسر نے خطاب کے دوران سول آبادی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کمل کانت کمانڈنٹ بشمول ڈاکٹر گورو مشرا کمانڈنٹ (میڈیکل)، محمد حسین خان ڈپٹی کمانڈنٹ اور ایس ایس بی کے دیگر رینک کے افسران، ہیڈ ماسٹر دگنی بل کے ساتھ دیگر عملہ اور عوامی نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

وہیں مقامی لوگوں نے ایس ایس کی جانب سے اس طرح کے کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں آگے بھی اس طرح کے کیمپ انعقد کرنے کی اپیل کی تاکہ عوام اس سے فائدہ حاصل کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.