ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway Traffic: سرینگر لیہہ شاہراہ کی کشادگی، ٹریفک متاثر

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 12:42 PM IST

سرینگر لیہہ شاہراہ کی کشادگی کا کام بدھ تک جاری رہے گا جس کے پیش نظر حکام نے شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ Srinagar Leh Highway Traffic Suspended

سرینگر لیہہ شاہراہ کی کشادگی، ٹریفک متاثر

گاندربل (جموں و کشمیر): سرینگر لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس پر پیر کے روز برفانی تودہ گرنے کے سبب دو ٹرک اس کے نیچے دب گئے تھے۔ اس حادثہ میں دو ڈرائیوروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں بازیاب کر لیا گیا۔ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ برفانی تودے گر آئے۔ بار بار برفانی تودے گرنے کے پیش نظر، شاہراہ کو فوری طور پر کشادہ کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔

شاہراہ کی کشادگی کا عمل بدھ تک جاری رہے گا جس کے سبب سری نگر کرگل سڑک پر ٹریفک معطل رہے گی۔ حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسی کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔ ادھر، جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پیر کو UT کے پانچ اضلاع کے لیے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی، جس میں لوگوں کو برفانی تودے سے متاثرہ علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور گاندربل اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح برفانی تودہ زوجیلا میں شیطانی نالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 ٹرک دب گئے اور نیچے کھائی میں جا گرے جس کے سبب ڈرائیوروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرگل پولیس، بی آر او اور فوج اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور زخمی افراد کو بازیاب کر لیا گیا جن میں سے دو افراد کو شدید چوٹیں آئی تھی اور سبھی افراد کو علاج و معالجہ کے لیے دراس منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Avalanche hits Zojila زوجیلا میں برفانی تودہ گرنے سے کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئیں

پیر کو گرآنے والا یہ دوسرا برفانی تودہ تھا زوجیلا پاس سے ٹکرایا۔ اتوار کو بھی شیطانی نالے کے قریب برفانی تودہ گر آیا جس کی زد میں ٹرک اور ایک نجی گاڑی سمیت کم از کم پانچ گاڑیاں دب گئیں تھیں تاہم تودے میں دبنے والے سبھی افراد کو بازیاب کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.