ETV Bharat / state

Srinagar Leh highway Closed سرینگر لہیہ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند - کشمیر میں موسم میں تبدیلی

سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پربرفانی تودا گر آنے کے باعث شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ اس پیچ شاہراہ پر برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آئیں تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

srinagar-leh-highway-closed-for-traffic-due-to-landslides-at-zojila-pass
سرینگر لہیہ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
author img

By

Published : May 8, 2023, 6:44 PM IST

سرینگر لہیہ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

گاندربل: سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر پیر کی سہ پہر ایک بھاری برکم برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آئیں تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر کل رات سے ہی برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کی سہ پہر بھاری برکم برفانی تودے کے نیچے دو گاڑیاں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود عملے نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ زوجیلا کے نزدیک برفانی تودا گر آنے کے باعث شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے فوری طور پر جدید ترین مشینوں اور اپنے اہلکاروں کو شاہراہ کی بحالی کے لیے کام پر لگایا ہے۔ دریں اثنا شاہراہ پر پھنسے ہوئے درجنوں ڈرائیوروں نے بتایا کہ تودے گرنے کی وجہ سے زوجیلا پاس پر بڑی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں اور ٹرک پھنس گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Tourists Rescued قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

واضح رہے کہ نا سازگار موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے لوگوں اور سیاحوں کو سنتھن اور مرگن پاس سڑکوں پر 8 اور 9 مئی کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔حکام کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے اور سیاحوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات رہتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 'محکمہ موسمیات کی بھاری بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر تحصیل لارنو کے لوگوں اور غیر مقامی سیاحوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات رہتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.