ETV Bharat / state

گاندربل: کورونا مریض کی موت کے بعد ادویات کا چھڑکاؤ - کورونا سے متاثر 90 سالہ شہری کی موت

وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ لار میں گزشتہ روز کووڈ-19 سے متاثر 90 سالہ شہری کی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں موت کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی۔

گاندربل: کورونا مریض کی موت کے بعد ادویات کا چھڑکاؤ

author img

By

Published : May 15, 2021, 10:12 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ لار میں گزشتہ روز کورونا سے متاثر 90 سالہ شہری کی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں موت واقع ہونے سے جمعہ کے روز لار میں سختی سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

گاندربل: کورونا مریض کی موت کے بعد ادویات کا چھڑکاؤ

اس موقع پر پورے علاقے میں بندشیں لگاکر کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر روک لگادی گئی، جبکہ گاندربل میونسپل کونسل کی جانب سے جامع مسجد اہل حدیث لار، قبرستان، رابطہ اور ذیلی سڑکوں، مذکورہ شہری کے رہائشی مکان پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

جامع مسجد اہل حدیث میں آج نماز جمعہ پڑھنے پر مکمل طور پر روک لگادی گئی، ادھر چیئرمین جامع مسجد اہل حدیث کے مطابق مسجد ایک ہفتہ کے لئے بند کردی گئی۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے لار علاقہ میں بندشوں میں مزید سختی کردی۔ جب کہ مہلوک شہری کے اہل خانہ کو بھی گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گاندربل میں کورونا سے تین مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی جو ناگہ بل، کنگن اور لار کے سکونت پذیر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.