ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway Closed for Traffic کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں بعض علاقوں میں برفباری کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔ Snowfall in Kashmir Srinagar Leh Highway Closed for Traffic

۱
۱
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 12:21 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونہ مرگ، زوجیلا پاس سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ سونہ مرگ اور ملحقہ علاقوں میں رات سے برف باری شروع ہونے کے بعد سڑک میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب سرینگر لیہہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Kashmir Snowfall Sgr Leh Highway Closed for Traffic

کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

ادھر، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سرینگر لیہہ روڑ اور مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔‘‘ تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سونہ مرگ میں رات بھر سے ہو رہی برفباری کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک تقریباً چھ انچ برف جمع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی۔

مزید پڑھیں: Mughal Road Closed مغل روڈ پر تازہ برفباری، ٹریفک کی آمد و رفت بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.