ETV Bharat / state

گاندربل سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 4:02 PM IST

ضلع گاندربل میں تازہ برف باری کی وجہ سے ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

six people injured in ganderbal road accident
گاندربل سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو قریب ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ حادثہ دوپہر میں کنگن کے علاقے سترینہ میں اس وقت ہو جب ایک تیز رفتار گاڑی تازہ برف باری کی وجہ سے بے قابو ہوگئی۔

پولیس افسر نے حادثے کی تصدیق بھی کی ہے، اور زخمیوں کی شناخت خورشید احمد ڈار ولد عبدالرحمن کے طور پر ہوئی جس کو جوائنٹ اسپتال سری نگر منتقل کردیا گیا ہے۔

دیگر زخمیوں کی شناخت چروان، افروز بانو، اشتیاق احمد، منظور احمد، سجاد احمد اور علی محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.