ETV Bharat / state

Director of School Education Ganderbal: کنگن بوائز سکول کے پرنسپل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کنگن بوائز ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کی گئی۔ Show cause notice to principal of Kungan Boys School by Director of School Education

کنگن بوائز سکول کے پرنسپل کو ڈائرکٹر سکول ایجوکیشن کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 7:57 PM IST

گاندربل: کنگن بوائز ہائی سکینڈری سکول کے پرنسپل کو ڈائرکٹر سکول ایجوکیشن نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے کہا کہ اسکول میں اچانک دورہ کے دوران دیکھا گیا کہ تمام ٹیچنگ سٹاف سکول کے احاطے میں خالی بیٹھا تھا جب کہ طلبا کو بازار میں گھومتے دیکھا گیا۔

وجہ بتاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ سکول میں دورہ کے دوران کلاسز کا معائنہ بھی کیا گیا جس میں اس بات کا نکشاف ہوا کہ متعلقہ اساتذہ کی جانب سے 9ویں کی اردو اور 11ویں کی پولیٹیکل سائنس کی صرف دو کلاسیز لی جا رہی ہیں اور جب کہ گیارہویں جماعت میں طلباء کی حاضری صرف 21 تھی جب کہ مذکورہ جماعت میں داخلہ لینے والے طلبا کی کل تعداد 190 ہے۔ Show cause notice to principal of Kungan Boys School by Director of School Education

پرنسپل کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کی گئی ہے

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کلاس کے لیکچرر، لیکچر کے لیے تیار نہیں تھے اور ان کے پاس مذکورہ کلاسز سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ جو ٹیچر 9ویں کلاس میں اردو مضمون کو پڑھا رہی تھیں ان میں قابلیت کا فقدان دیکھا گیا اور وہ خود سبق کا صحیح مفہوم بتانے سے قاصر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

World health Day : گاندربل میں یوم عالمی صحت منایا گیا

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں پرنسپل سے کہا گیا کہ ’ان تمام باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی جانب سے مناسب نگرانی نہیں کی گئی اور تدریسی عملہ ان کے موضوعات سے بخوبی واقف نہیں تھا۔ اس سے پہلے کہ آپ کے اور تدریسی عملے کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے، آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ اپنے موقف کی وضاحت کریں اور نظم شکنی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔‘ پرنسپل کو رپورٹ سات دنوں کے اندر داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.