گاندربل: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں آگ لگنے سے ہاڈویر کی ایک دکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اور دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ربیہ تار گاندربل میں بٹھ سر روڈ پر ایک ہارڈویئر کی دکان تھی جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واردات کے نتیجے میں دکان کے مالک کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان مکمل جل کر خاکستر ہوگیا۔
واقعے کے بارے میں دکان کے مالک الطاف احمد نے بتایا کہ صبح چار بجے کے قریب اس کو ایک فون کال آئی کہ اس کے دکان میں آگ لگی ہوئی ہے، جس کے بعد دکان مالک موقعے پر پہنچے جہاں آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔
مزید پڑھیں:Fire In Sopore سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر
مزید پڑھیں:Fire In Pulwama پلوامہ میں دکان میں آگ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل
مزید پڑھیں:Residential house gutted کولگام میں آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ تباہ
موقعے پر موجود لوگ اور فائر انجن نے آگ بجھانے کے لئے کافی محنت کی تاہم دکان میں رکھا رنگ و روغن، پلے ووڈ اور تارپن کی وجہ سے آگ تیزی سے بھڑک گئی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ساری دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔پولیس نے معاملہ درج کر کے آگ لگنے کے وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ آتشزدگی کے حادثہ میں ہارڈویئر دکان کے مالک کا لاکھوں روپئے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دکان میں پٹرو کیملز کی وجہ آگ زیادہ بھڑک اٹھی اور اسے قابو میں لانا ناممکن ہوگیا۔ آگ سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے۔