ETV Bharat / state

Film Shooting at Manasbal Lake: کورونا بحران کے بعد مانسبل جھیل پر فلم کی شوٹنگ

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 8:00 PM IST

وادی کشمیر میں اگرچہ ایک مرتبہ پھر کورونا بحران کے بعد سیاحت کے شعبے میں رونق لوٹ آئی ہے، وہیں اب کچھ پروڈکشن ہاوسز بھی کشمیر میں شوٹنگ Shooting in Kashmir کےلئے آنے شروع ہوگئے ہیں، جو کہ کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے۔ اس سلسلے میں گاندربل میں واقع وادی کشمیر کی مشہور جھیل مانسبل میں گارگی پروڈکشن نے کئی گانوں کی شوٹنگ شروع کی ہے۔Shooting at Manasbal Lake

Shooting at Manasbal Lake: کورونا بحران کے بعد مانسبل جھیل میں شوٹنگ

گاندربل: وادی کشمیر کی مشہور جھیل مانسبل Manasbal Lake میں شوٹنگ دیکھنے کے لیے جہاں ایک طرف لوگوں کی بھیڑ ہے، وہیں مقامی لوگ خوش ہیں کہ کورونا بحران کے بعد زندگی پھر سے پٹری پر واپس لوٹنے لگی ہے۔ اس موقع پر گارگی پروڈکشن کی مالکہ گارگی دغل نے کہا ہے کہ میں امریکہ میں اپنا میڈیا ہاؤس چلا رہی ہوں، میں نے کئی شارٹ فلمیں اور کئی طرح کے البم بنائے ہیں۔

پنجاب کی رہائشی گارگی نے کہا ہے کہ میں نے سوچا کہ اب بھارت میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کی شروعات کروں گی۔ مجھے دو گانوں کی شوٹنگ کرنی تھی، جس کے لئے میں نے کشمیر کا اتخاب کیا کیونکہ کشمیر بہت خوبصورت ہے اور مانسبل پر شوٹنگ Shooting at Manasbal Lake کی وجہ لوگوں کا آنا جانا بہت کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں کچھ ہٹ کے کرنا چاہتی ہوں۔

گارگی کا مزید کہنا ہے کہ دراصل کشمیر کی جو ٹوپوگرافی ہے وہ امریکہ کے کئی شہروں سے ملتی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے کشمیر کا انتخاب کیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ میں نے دو گانوں کی شوٹنگ کی ہے۔ جس میں ایک گانا پیار پر مبنی Love Song Shooting ہے جبکہ دوسرا گانا صوفی Sufi Song ہے۔ ان دونوں گانوں کا سنگم مجھے یہاں دیکھنے کو ملا اور یہاں کے لوگ واقعی میں مہمان نواز، ادب نواز اور خوبصورت ہیں۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔

اس دوران گارگی کے ساتھی آکاش تلوار نے کہا کہ میں پنجاب کے امرتسر شہر سے تعلق رکھتا ہوں اور اب ممبئی میں رہتا ہوں۔ میں کافی وقت کشمیر میں رہ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ اس جنت (وادی کشمیر) کے بارے میں کہتے ہیں کہ کشمیر محفوظ جگہ نہیں ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے اور کسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سبھی کو کشمیر ایک بار ضرور آنا چاہیے اور یہاں کے لوگوں اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ Shooting in Kashmir

آکاش تلوار نے کشمیر فائلز نام کی فلم کے بارے میں بتایا کہ ویسے تو میں نے وہ فلم دیکھی نہیں ہے، لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم اور سینما کو اسی نظر سے دیکھا جائے، اسے سیاست کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فلم میں ایک جانکاری ہوتی ہے، فلم میں انٹرٹنمنٹ ہوتا ہے، اس لئے بہتر یہی ہے کہ ان چیزوں کو اسی نطر سے دیکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بالی ووڈ شوٹنگ سے کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا'

وہیں مانسبل کے مقامی سرپنچ نے کہا ہے کہ ہم مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں، لیکن ہم ایل جی منوج سنہا سے گزارش کرتے ہیں کہ مانسبل کی جو خوبصورتی ہے وہ دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح سے جھیل ڈل کی طرف حکومت توجہ دیتی ہے، اسی طرح اس جھیل کی صفائی اور خوبصورتی کی طرف بھی توجہ دی جائے، تاکہ اس قومی اثاثے کو بروقت بچایا جا سکے۔ Shooting in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.