مسلسل بارش کی وجہ سے مرکزی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شیخ زو گاؤں میں کئی گھروں کے آس پاس پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہ گاؤں گاندربل ضلع سے کافی دور ہے اور سمبل سوناواری سے متصل ہے۔ گاؤں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گھر والوں کا باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' انتظامیہ نے انہیں فراموش کیا ہے اور یہاں پانی کی نکاسی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
شیخ زو علاقے کی گلی کوچہ اور سڑکیں زیر آب ہیں پانی اس قدر جمع ہوگیا ہے کہ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے اس تعلق سے محکمہ کو مطلع کیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہاں پانی کی نکاسی کے لیے کوئی مستقل اقدام نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جب بھی بارش ہوتی ہیں ان کی زندگی مشکلات سے دوچار ہوجاتی ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ' وہ یہاں پانی کی نکاسی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں۔