گاندربل کے مختلف علاقوں میں محکمہ شیپ ہسبنڈری Department of Sheep Husbandry کی جانب سے متعدد لوگوں میں بھیڑ تقسیم Sheep Distribution کی گئیں تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔
اطلاعات کے مطابق انٹیگریٹڈ شیپ ڈیولپمنٹ اسکیم Integrated Sheep Development Scheme کے تحت 50 فیصد سبسڈی کے ساتھ 25 یونٹس ضلع گاندربل کے مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔
جن علاقوں میں یہ یونٹ قائم Units of Integrated Sheep Development Scheme کیے گئے ہیں، ان میں تلمولہ، ہری پورہ اور کنگن قابل ذکر ہیں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ایس ایچ ڈی کشمیر کی سربراہی میں اس کام کو انجام دیا گیا۔ کمیٹی کی موجودگی میں یہ سارا کام انجام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک منی شیپ فارم یونٹ 'قبائلی سب پلان کیپیکس بجٹ 2021-22' کے تحت فیڈنگ سینٹر ہاری پورہ میں قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑ تقسیم
واضح رہے کہ شیپ ہسبنڈری گاندربل Sheep Husbandry Ganderbal نے مالی سال 2021-22 میں مختلف اسکیمز کے تحت 159 یونٹس قائم کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی بے روزگار نوجوان روزگار کمانے کے قابل ہو گئے ہیں۔