ETV Bharat / state

shuhama Govt School  سات سال سے زیرِ تعمیر اسکول کی عمارت ابھی بھی نامکمل - گاندربل نیوز

گاندربل کے شہامہ علاقے میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے لیے زیرتعمیرعمارت پر لاکھوں روپے خرچ تو کردیے گئے لیکن عمارت کا کام ابھی بھی نامکمل ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 12:26 PM IST

Updated : Mar 13, 2023, 2:26 PM IST

سات سال سے زیرِ تعمیر اسکول کی عمارت ابھی بھی نامکمل

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے شہامہ علاقے میں گورنمنٹ ہائی اسکول شہامہ کے نام پر ایک عمارت تعمیر کی گئی لیکن لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عمارت کا کام مکمل نہیں ہوا اور یہاں کے طلبا اسکول کی پرانی عمارت میں ہی پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں اسکول کے طلباء کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسکول کی عمارت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہم بغیر کسی ڈسٹربنس کے تعلیم حاصل کرسکیں۔ طلبا نے بتایا کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے ہم دو کلاس کے طلبا ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ یہ معاملہ اسکول ہیڈ ماسٹر کی نوٹس میں لایا، تاہم وہ بھی کچھ ٹھوس جواب دینے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Shuhama Primary Health Center شہامہ گاندربل کا پرائمری ہیلتھ سینٹر بنیادی سہولیات سے محروم

اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اسکول عمارت پچھلے سات سال سے زیر تعمیر ہے اور اس پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے اس کو بنانے کےلئے اچھا قدم اٹھایا تھا لیکن کام روک کر لاکھوں روپے ضائع کیوں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اس کی سخت ضرورت ہے، کیونکہ بچوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اس اسکول سے ایک سال قبل ہیڈ ماسٹر سبکدوش ہوگئے ہیں لیکن آج تک کوئی نیا ہیڈ ماسٹر نہیں آیا ہے، یہ اسکول بغیر ہیڈ ماسٹر کے چل رہا ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2023, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.