وسطی کشمیر میں گاندربل ضلع کے صفاپورہ کے لوگوں نے علاقے میں بنائے جانے والے ویسٹ مینیجمینٹ پلانٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آنے والی نسلوں پر بُرا اثر پڑے گا۔
خیال رہے کہ میونسپل کمیٹی گاندربل کو کوہستان کالونی صفاپورہ میں 25 کنال سرکاری اراضی سولڈ ویسٹ مینیجمینٹ پروجیکٹ بنانے کے لئے وقف کی گئی ہے جس پر سروے ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے کروڑوں روپے صرف کر کے وادی کا اکلوتا انجینئرنگ کالج بنایا ہے اور اب اسی کے دامن میں پورے ضلع کی غلاظت کے ڈھیر بھی جمع کیے جائیں گے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو زمین سولڈ ویسٹ مینیجمینٹ پروجیکٹ بنانے کے لئے وقف کی گئی ہے، اس کے بالکل قریب کھیل کا میدان بھی بنایا گیا ہے جس کے لیے گورنمنٹ خزانے سے دو دو بار موٹی رقومات بھی نکالی گئی ہیں۔
'صفاپورہ میں ویسٹ مینیجمینٹ پلانٹ منظور نہیں'
ماہرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سولڈ ویسٹ مینیجمینٹ پروجیکٹ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس سے مانسبل جھیل کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔