گاندربل: راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان کا یک روزہ اجلاس گاندربل کے ڈب علاقہ میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے پارٹی کاکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری سنجے صراف نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہندو، مسلم، سکھ سمیت تمام مذہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جموں و کشمیرکی تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کر سکیں۔ RLJP Convention in Ganderbal
انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر پر چند مخصوص سیاسی جماعتوں نے حکومت کر کے اپنے اپنے مفادات حاصل کیے، تاہم اب کی بار یہاں کے عوام راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا ساتھ دے کر ہر شہری کو اس کا جائز حق اور مقام دلانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رواں سال اگرچہ کشمیر میں سیاحوں کا بھاری رش رہا تاہم ابھی بھی حالات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح خیالی پلاؤ اور سبز باغ نہیں دکھائیں گے، بلکہ ہم جموں و کشمیر میں ہر شہری کو امن و سکون اور خوشی سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی وادی کے تمام اضلاع میں اپنا وجود قائم کر چکی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی پارٹی بڑے پیمانے پر تشہیر کرے گی اور انتخابات میں نمایاں رول ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: فاروق عبداللہ کو سزا ملنی چاہیے: سنجے صراف