گاندربل میں شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں مسافر گاڑیوں کی عدم فراہمی کے سبب مسافروں کو گھروں تک پہنچنے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔Public transport disappears from Ganderbal roads in evening۔
دودرہامہ، بیہمامہ سمیت دیگر علاقوں میں دکانوں پر سیلزمین کی حیثیت سے کام کرنے والے متعدد افراد نے بتایا کہ ہر روز کام کرنے کے دوران دیر ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر و بیشتر گاڑیاں نہ ملنے کی صورت میں گھروں میں پہنچنے کیلئے کافی دیر ہوجاتی ہے۔
نماز مغرب کے ساتھ ہی سینکڑوں مسافر، جن میں زیادہ تعداد سرکاری ملازمین، طلباء، تاجروں اور سیلزمینوں کی ہوتی ہے، جو بیشتر شاہراہوں پر اس کڑاکے کی سردی میں گاڑیوں کے لئے انتظار کرتے ہیں۔ دودرہامہ، بیہمامہ سمیت دیگر علاقوں میں دکانوں پر سیلزمین کی حیثیت سے کام کرنے والے متعدد افراد نے بتایا کہ ہر روز کام کرنے کے دوران دیر ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر و بیشتر گاڑیاں نہ ملنے کی صورت میں گھروں میں پہنچنے کیلئے کافی دیر ہوجاتی ہے Passengers Face Problems۔
بیہمامہ سے کنگن، گوٹلی باغ، منیگام، وتہ لار، لار، جبکہ کنگن سے مضافاتی علاقوں جن میں چتھرگل، بابانگری، باباریشی، ناراگ، گنڈ، گنہ ون، فراق، سمبل ادھر بیہمامہ سے صفاپورہ، شالہ بگ، ژھندنہ، کورگ، تولہ مولہ سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیاں جن میں میٹاڈار، سومو وغیرہ شام 5 بجے سے غائب ہوجانے سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلب علم نے بتایا کہ ہم پٹن میں رہتے ہیں سنٹرل یونیورسٹی 4 بجے بعد فارغ ہونے کے بعد قمریہ چوک دودرہامہ میں گاڑیوں کا انتظار کرتے ہیں جو صورہ ہی پوری طرح بھری ہوئی ہوتی ہیں، زیادہ رش ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں چڑھنے میں کافی دقت ہوتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے 5 بج جاتے ہیں جس کے بعد اچانک سڑکوں سے گاڑیاں غائب ہو جاتی ہیں اور پھر گھر پہنچنے میں گوناگوں مشکلات درپیش آتی ہیں اگر چہ اس بارے میں اعلیٰ حکام آگاہ کیا تھا تاہم مسئلہ جوں کا توں ہے Students of Central University Face Problems۔
یہ بھی پڑھیں : Dilapidated Inner Roads of Bandiporaبانڈی پورہ: اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
اس بارے میں جب ہم نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل بشارت محمود سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ 'ہم ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے انتظمیہ سے بات کرکے دیر تک گاڑیاں چلانے کو یقینی بنائیں گے۔