گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی جانب سے ’’ویجیلنس بیداری دن‘‘ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک منائے جانے والے ویجیلنس بیداری ہفتہ-2022 کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی۔ Vigilance Awareness in Ganderbal
اس موقعے پر منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے کہ تقاریب کا مقصد عوام کو بدعنوانی کے خلاف کام کرنے کے لیے متحد کرنا ہے۔ مقررین کے مطابق ’’بھارت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سب سے آگے ہے جس کے لیے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملک بھر میں بدعنوانی کے خاتمہ کے خلاف سرکاری سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ اس خاتمہ کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ تعاون پیش کریں۔‘‘Budgam Vigilance Awareness
- مزید پڑھیں: Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے طول و ارض میں ویجیلنس بیداری کے حوالہ سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، عوام خصوصاً طلبہ کو بدعنوانی کے خلاف اپنا تعاون پیش کرنے کے حوالہ سے آگاہی پروگرامز عمل میں لائے جا رہے ہیں۔