ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں جاری، شیولنگ کی پہلی تصاویر - امرناتھ یاترا

بال تل میں موجود امرناتھ شیو لنگ کو یاتریوں کے لیے 28 جون کو کھولا جا رہا ہے۔ اس کے بعد یاتری پونچھ مں واقع بڈا امرناتھ مندر کا بھی دورہ کرتے ہیں۔

شیولنگ کی پہلی تصاویر
شیولنگ کی پہلی تصاویر
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 4:13 PM IST

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا رواں سال کے 28 جون سے شروع ہونے والی ہے- ہر سال ہزاروں کی تعداد میں شردھالو گاندربل میں واقع شیولنگ کی یاترا کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے آتے ہیں۔

بال تل میں موجود امرناتھ شیو لنگ کو یاتریوں کے لیے 28 جون کو کھولا جارہا ہے۔ اس کے بعد یاتری پونچھ میں واقع بڈا امرناتھ مندر کا بھی دورہ کرتے ہیں۔

امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں سے امرناتھ یاترا منسوخ رہی۔ سال 2019 میں جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یاترا کو منسوخ کیا گیا تھا اور یاتریوں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا پھیل جانے کی وجہ سے یاترا منسوخ کی گئی تھی-

یہ بھی پڑھیے
جنگلاتی اور سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے پر ضلع کمیٹیاں تشکیل

رواں سال اگرچہ امرناتھ یاترا 28 جون سے شروع ہونے والی ہے، تاہم ملک بھر کورونا وائرس کی دوسری لہر بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اس بیچ کیا امرناتھ یاترا اس سال منعقد ہوگی وہ دیکھنے والی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.