ETV Bharat / state

Poor Cellular Connectivity in Ganderbal Hospital: گاندربل اسپتال میں کمزور موبائل نیٹورک، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

گاندربل کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’آج کے ڈیجیٹل اور سائنسی دور میں موبائل اور انٹرنیٹ انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو چکا ہے اور اسپتال Sub District Hospital Ganderbal میں موبائل نیٹورک نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

گاندربل اسپتال میں کمزور موبائل نیٹورک، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : May 6, 2022, 6:24 PM IST

گاندربل: ضلع اسپتال گاندربل میں کمزور موبائل نیٹورک کے سبب مریضوں اور تیمارداروں کے علاوہ اسپتال میں کام کر ہرے ڈاکٹر صاحبان و نیم طبی عملہ کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Poor Cellular Connectivity in Ganderbal Hospitalمقامی باشندوں کے مطابق اسپتال کے نزدیک موبائل ٹاور نہ ہونے کے سبب لوگ موبائل فون پر بات نہیں کر پاتے۔ لوگوں کو ایمرجنسی کے دوران فون کال کے لیے اسپتال احاطے سے باہر جانا پڑتا ہے۔

گاندربل اسپتال میں کمزور موبائل نیٹورک، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں، تیمارداروں نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کا کافی زیادہ رش ہوتا ہے اور موبائل نیٹ ورک انتہائی کمزور ہونے کے سبب فون کال کے لیے انہیں اسپتال سے باہر جانا پڑتا ہے۔ Poor Cellular Connectivity in SDH Ganderbal انہوں نے کہا: ’’اسپتال کے اندر کسی بھی کمپنی کا نیٹورک کام نہیں کر رہا، ایک فون کال کے لیے اسپتال سے باہر جانا پڑتا ہے، جو ذہنی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں لوگوں نے اسپتال انتظامیہ سے موبائل نیٹ ورک کمپنیز کے ساتھ رابطہ قائم کرکے اسپتال کے نزدیک ٹاور نصب کرانے کی سفارش کی، تاکہ اسپتال عملہ سمیت یہاں آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات سے جوجھنا نہ پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ گاندربل اسپتال کو سنہ 2007 میں ڈسٹرکٹ اسپتال کا درجہ دیے جانے کے ساتھ ہی Sub District Hospital Ganderbalآہستہ آہستہ اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا گیا، جس سے لوگوں کو طبی حوالے سے کافی راحت پہنچی ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل اور سائنسی دور میں موبائل اور انٹرنیٹ انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو چکا ہے اور اسپتال میں موبائل نیٹورک نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل ہسپتال میں ڈائیلاسس سنٹرشروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.