ETV Bharat / state

Grenade Attack گاندربل میں گرینیڈ حملے کی پولیس نے کی تردید - jammu kashmir news

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل پولیس نے گرینیڈ حملے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں کو افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ Grenade Attack

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 9:25 AM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گذشتہ روز سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ حملے کی افواہ پھیل رہی تھی۔ گاندربل پولیس نے ضلع میں کسی بھی گرینیڈ حملے کی تردید کی ہے۔ اتوار کی شام سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کی طرف سے گاندربل کے دودہرہامہ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ حملے کے حوالے سے ایک افواہ پھیل رہی تھی، جس کو پولیس نے یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔ گاندربل پولیس حملے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں کو افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کی جانب سے عام لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پھیلنے والی ایسی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں، ایسی کسی خبر یا اطلاع کو آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ گاندربل پولیس نے اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: شوپیاں اور ترال میں گرینیڈ حملہ، تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے عسکریت پسندوں اور نا معلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے عوامی مقامات، پولیس اسٹیشن اور سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر گرینیڈ حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ جس میں نہ صرف عوامی بلکہ سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں میں گرینیڈ حملوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.