ETV Bharat / state

گاندربل: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 12 دکانیں سیل

ضلع کے صفا پورہ علاقے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 12 دکانوں کو سیل کر دیا۔

shopkeepers
دوکانیں سیل
author img

By

Published : May 16, 2021, 5:13 PM IST

Updated : May 16, 2021, 10:53 PM IST

ضلع گاندربل میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون جاری ہے۔ تاہم مختلف مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت ہے۔

دوکانیں سیل

علاقے میں پولیس پوری طرح متحرک ہے تاکہ لاک ڈاؤن پوری طرح سے کامیاب رہے اور اس وبائی بیماری کو مذید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کا احتجاج

گاندربل کے صفاپورہ علاقے کی پولیس نے تحصیل دار لار کی سربراہی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 12 دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صفاپورہ نے لوگوں سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے نفاذ میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پرعمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Last Updated : May 16, 2021, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.