ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز - محکمہ کے ملازمین ‌نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

محکمہ جنگلات کی جانب سے گا‌ندربل کے مانسبل رینج میں شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں تقریباً تین ہزار کے قریب پیڑ لگائے جائیں گے جس میں دیودار، کایرو اور دیگر اقسام کے پیڑ قابل ذکر ہیں۔

گاندربل : محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 3:59 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 5:15 PM IST

یہ شجر کاری مہم سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کی جانب سے شروع کی گئی ہے، اس مہم میں محکمہ کے ملازمین ‌نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ مانسبل رینج میں موجود ویران پہاڑوں کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنے کے لیے ملازمین نے سر سبز پیڑوں کو لگانا شروع کیا ہے۔

گاندربل: محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

اس شجر کاری مہم میں محکمہ کے پرنسپل چیف کنزرویٹر موہت گیرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ اس شجر کاری مہم کا مقصد جموں وکشمیر سر سبز بنانا ہے۔ اور اس کا نام گرین جموں وکشمیر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع رامبن کو کورونا ویکسینیشن میں اول مقام

موہت گیرا نے کہا کہ' اس شجر کاری مہم کا آغاز ہم سرپنچ، پنچ، ڈی ڈی سی ممبران، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، پولیس و دیگر محکمہ کے اشتراک سے کرتے ہیں، تاکہ جموں وکشمیر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو، دیگر ریاستوں کے لوگ یہاں سیر و تفریھ کے لیے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ' اس مہم میں پیرا ملٹری فورس اور ڈیفنس کے لوگوں نے بھی حصہ لیا ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.