ETV Bharat / state

Garbage Dumped سرینگر-لیہہ شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر جمع - کنگن کے مقام پر گندگی کے ڈھیر جمع

سرینگر لیہہ شاہراہ پر کنگن کے مقام پر گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے مقامی باشندوں، مسافرین کو اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Garbage Dumped along Srinagar Leh Highway

سرینگر - لیہہ شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر جمع

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:40 PM IST

گاندربل: مرکزی سرکار، جموں کشمیر یو ٹی انتظامیہ ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے تحت شہروں، قصبہ جات، گلی کوچوں اور عوامی مقامات کی صاف صفائی کے حوالہ سے پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ اور ان پروگرامز پر کروڑوں روپے خرچ بھی کیے جا رہے ہیں تاہم زمینی صورتحال کا معائنہ کرنے سے حکومتی اقدامات محض کاغذوں کی حد تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں۔ Piles of Dirt along Srinagar Leh Highway Irks Commuters

سرینگر - لیہہ شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر جمع

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن سب ڈویژن میں سرینگر - لیہہ شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں، جس سے نہ صرف مقامی باشندوں اور دکانداروں بلکہ راہگیروں کو بھی دقتوں کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ کنگن بازار میں سڑک کنارے کوڑا کرکٹ پھینکا جا رہا ہے جس کی صفائی کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سرینگر - لیہہ شاہراہ، جس پر روزانہ ہزاروں مسافرین سفر کرتے ہیں، پر اس طرح گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندگی اور غلاظت سے یہاں ایک مقامی جامع مسجد میں نماز پنجگانہ ادا کرنے والے فرزندان توحید کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو اور عفونت کے سبب لوگوں کو وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر برس امرناتھ یاترا کے دوران معمولی صفائی انجام دی جاتی ہے جبکہ پورے سال کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو یوں ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہر سال لاکھوں سیاح اور یاتری سفر کرتے ہیں اور اس طرح شاہراہ کے کنارے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سے یہاں کے باشندوں سمیت انتظامیہ کی شبیہہ کو زک پہنچتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.