ETV Bharat / state

’اپیل دائر کرنے کا مقصد متاثرہ کو انصاف دلانا ہے‘

author img

By

Published : May 15, 2019, 3:20 PM IST

وادی کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں کمسن بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد ریاست بھر میں غم و غصے کا ماحول ہے تو وہیں ریاست سے باہر مقیم افراد بھی اس شرمناک واقعے کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

karar hashmi

جہاں ایک طرف ریاست کے لوگ سڑکوں پر نکل کر اس جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہی وسطی ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے سید کرار ہاشمی نے کمسن بچی کو انصاف دلانے کے لئے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔

اس پٹیشن پر ابھی تک تیس ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے دستخط کرکے ملزم کو سبق آمیز سزا کی مانگ کی ہے۔

’پٹیشن دائر کرنے کا مقصد متاثرہ کو انصاف دلانا ہے‘

کرار ہاشمی جو گاندربل کے ڈب علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ان دنوں ایران میں اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

کرار ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اس پٹیشن کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے علاوہ کئی خاص شخصیات کو بھی بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قصوروار کو سخت سزا دی جائے گی تو یہ نہ صرف ریاست جموں کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں ایک روایت بن جائے گی۔

کرار ہاشمی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’’کہیں کٹھوعہ کی مانند اس کیس میں بھی تاخیر نہ ہو۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ change.org نامی ویب سائٹ پر کرارا ہاشمی نے تین دن قبل اس پٹیشن کو دائر کیا تھا جس کے بعد کئی ایک نوجوانوں نے اس پٹیشن پر دستخط کیے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.